|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺنے ارشاد فرمایا:
وہ شخص جنت میں نہیں جائے گا جس کے دل میں ایک ذرے کے برابر بھی کبر ہوگا،ایک شخص نے سوال کیا: آدمی کو یہ پسند ہے کہ اسکا لباس اچھا ہو اسکے جوتے اچھے ہوں؟آپﷺنے جواب میں ارشاد فرمایا:
یقینا اللہ جمیل(صاحبِ جمال)ہے اور وہ جمال کو پسند فرماتا ہے۔کبر کا مطلب حق بات کو ٹھکرانا اور لوگوں کو حقیر سمجھنا ہے۔
رواہ مسلم،کتاب الایمان،باب تحریم الکبر و البیانۃ
|