MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - موت کو یاد رکھنے اور خواہشات کم کرنے کا بیا
View Single Post
(#5)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: موت کو یاد رکھنے اور خواہشات کم کرنے کا بیا - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-19-2012, 12:58 AM

حدیث نمبر 577
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مربع کا خط کھینچا اور پھر اس کے وسط میں ایک خط کھینچا جو اس سے باہر نکل رہا تھا اور پھر درمیانی خط کے پہلو میں چند چھوٹے خط کھینچے اور پھر فرمایا: ''یہ انسان ہے اور (مربع) خط جس نے اسے گھیر رکھا ہے یہ اسکی موت ہے (یعنی موت نے اسے گھیر رکھا ہے) اور باہر نکلنے والا خط اس کی آرزوئیں ہیں اور چھوٹے چھوٹے خط اسے پیش آنے والے عوارض و حادثات ہیں۔ اگر ایک حادثہ اس سے خطا کر جاتا ہے تو دوسرا اسے آ دبوچتا ہے۔ اور اگر اس دوسرے سے بچ نکلتاہے تو کوئی اورحادثہ اسے آن پکڑتا ہے۔'' (بخاری)
توثیق الحدیث: أخرجہ البخاری (2351،236۔فتح)