MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - کتنی مدت بعد تمہاری یاد آئی ہے
View Single Post
(#1)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default کتنی مدت بعد تمہاری یاد آئی ہے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-17-2012, 12:21 AM



کتنی مدت بعد تمہاری یاد آئی ہے

یوں لگتا ہے جیسے دل یہ رک جائے گا
یوں لگتا ہے جیسے آنکھیں
اپنے سارے آنسو رو کر
بالکل بنجر ہو جائیں گی
یوں لگتا ہے جیسے پچھلے موسم پھر سے لوٹ آئے ہیں
جاناں! یہ دل خوش رہنے کے
طور طریقے بھول چکا ہے
اُس پر تیری یاد کی دستک
یوں لگتا ہے جیسے دل پر
ایک قیامت گزر رہی ہو
کوئی طوفاں آن کھڑا ہو
جیسے ایک اکیلی ناؤ
بیچ بھنور کے آن پھنسی ہو
یوں لگتا ہے جیسے سپنے
ایک حقیقت بن بیٹھے ہوں
اتنی مدت بعد تمہاری یاد آئی ہے
سوچ رہا ہوں کیا اُس کی تعظیم کروں میں
پلکوں پر اشکوں کے دیپ جلا لیتا ہوں
دل کے اُجڑے آنگن کو مہکا لیتا ہوں
دل کہتا ہے پھر خود کو تقسیم کروں میں
اتنی مدت بعد تمہاری یاد آئی ہے
یوں لگتا ہے جیسے پچھلے موسم پھر سے لوٹ آئے ہوں

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links