MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - قناعت
Thread: قناعت
View Single Post
(#8)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: قناعت - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-14-2012, 03:38 AM

حدیث نمبر 529
حضرت ابو عبد الرحمن بن عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نو، آٹھ یا سات آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ نے فرمایا: ''کیا تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت نہیں کرو گے؟'' راوی بیان کرتے ہیں کہ ہم نے تھوڑا عرصہ پہلے آپ کی بیعت کی تھی۔ ہم نے عرض کیا! اے اللہ کے رسول! ہم آپ سے بیعت کر چکے ہیں پھر آپ نے فرمایا: ''کیا تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت نہیں کرو گے؟'' پس ہم نے بیعت کے لیے ہاتھ پھیلا دیے اور ہم نے عرض کیا: "اے اللہ کے رسول! ہم تو آپ کی بیعت کرچکے ہیں پس اب ہم آپ سے کس چیز کی بیعت کریں؟" آپ نے فرمایا: ''اس بات پر کہ تم صرف اللہ کی عبادت کرو گے اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراؤ گے، پانچوں نمازیں پڑھو گے اور اللہ کی اطاعت کرو گے۔ (اور ایک چیز خفیہ طور پر آہستہ سے فرمائی) اور تم لوگوں سے کوئی چیز نہیں مانگو گے۔'' پس میں نے ان بیعت کرنے والوں میں سے بعض کو دیکھا کہ اگر ان میں سے کسی کا کوڑا زمین پر گرجاتا تو وہ کسی سے سوال نہ کرتے کہ وہ اسے اٹھا کر اسے پکڑادے۔ (مسلم)
توثیق الحدیث: أخرجہ مسلم (1043)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔