MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - رمضان کے متعلق صحیحین کی احادیث کا مجموعہ
View Single Post
(#7)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: رمضان کے متعلق صحیحین کی احادیث کا مجموعہ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-14-2012, 04:25 AM

صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 1817 حدیث مرفوع مکررات 36
معلی بن اسد، وہیب، ایوب، عکرمہ، ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حالت احرام میں پچھنے لگوائے اور روزہ کی حالت میں پچھنے لگوائے۔

صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 1821 حدیث مرفوع مکررات 26
مسدد، یحیی، ہشام، عروہ، عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ حمزہ بن عمرو اسلمی نے عرض کیا یا رسول اللہ میں متواتر روزے رکھتا ہوں، ح، عبداللہ بن یوسف، مالک، ہشام بن عروہ، عروہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ حمزہ بن عمرو اسلمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ میں سفر میں روزے رکھتا ہوں اور وہ بہت زیادہ روزے رکھتے تھے، آپ نے فرمایا اگر تو چاہے تو روزے رکھے اور اگر تو چاہے تو افطار کرلے۔