|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
رہے موجودہ دور کے مادی نظام ، تو ان کے علمبردار وں کے نزدیک انسان کے انسانی پہلو کی کوئی قدروقیمت نہیں۔ انہوں نے اس کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے۔ رہا انسان کا حیوانی پہلو تو اس میں بھی سرمایہ داری اور اشتراکیت کے نظاموں میں جو خوفناک تصادم برپا ہے، اس نے انسانیت کا حلیہ بگاڑ دیا ہے بلکہ اس کی ہڈیاں پیس کر رکھ دی ہیں۔ دونوں فریق ایک دوسرے کو تہس نہس کرنے کے لئے اپنے جنگی ذخائر میں ہر آن مہلک ترین اسلحہ کا اضافہ کرتے جا رہے ہیں جب بھی کسی نے بٹن دبایا، تو دنیا بھر میں ایک کہرام مچے گا جو مشرق و مغرب دونوں کو تباہ و برباد کر دے گا۔
نظام سرمایہ داری اگر انسان کی محنت اور عرق ریزی کو کوئی وقعت نہیں دیتا تو اشتراکی کیمپ انسان کی حریت ضمیر اور آزادی فکر کو برداشت نہیں کرتا اور اسے آ ہنی زنجیروں میں جکڑ دینے کے در پے ہے۔
اس ہنگامۂ دارو گیر میں کہیں امید کی کرن نظر آتی ہے ، تو وہ سید کائنات فخرِ موجودات محمد رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا لایا ہوا دین فطرت ہے، جسے ہم اسلام کے نام سے پہچانتے ہیں میں یہاں بڑے اختصار کے ساتھ ان خطوط کا اجمالی تذکرہ کروںگا جو اس دین حنیف نے انسانی زندگی کو متوازن ، خوشحال ، پاکیزہ اور بابرکت بنانے کے لئے پیش کئے ہیں۔
|