MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - عورتوں کے ساتھ بھلائی کرنا
View Single Post
(#8)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: عورتوں کے ساتھ بھلائی کرنا - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-09-2012, 01:49 AM

حدیث نمبر 279۔
حضرت ایاس بن عبد اللہ بن أبی ذباب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''اللہ تعالیٰ کی باندیوں کو نہ مارو۔'' پس حضرت عمر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے اور کہا: "عورتیں اپنے خاوندوں پر جری اور دلیر ہوگئی ہیں۔" پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر انہیں مارنے کی رخصت عنایت فرمادی۔ (جب مردوں نے اس رخصت پر عمل کیا تو) بہت سی عورتیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات کے پاس آنے لگیں جو اپنے خاوندوں کی شکایت کرتی تھیں ۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''بہت سی عورتوں نے آلِ بیت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پاس ہجوم کیا ہے جو اپنے خاوندوں کی شکایت کرتی ہیں (کہ وہ ہمیں مارتے ہیں) سنو! ایسے لوگ تم میں سے اچھے نہیں ہیں'' (ابوداؤد۔ سند صحیح ہے)
توثیق الحدیث:صحیح۔أخرجہ أبو داؤد (2146)، و ابن ماجہ (1985) و غیرھما۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔