MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - ریاض الصالحین : 18،19،20
View Single Post
(#2)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: ریاض الصالحین : 18،19،20 - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-07-2012, 01:26 PM

حدیث نمبر 170
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب خطبہ ارشاد فرماتے تھے تو آپ کی آنکھیں سرخ ہو جاتیں تھیں اور آواز بلند ہوجاتی اور آپ کا غضب شدید ہوجاتا حتیٰ کہ ایسے معلوم ہوتا کہ آپ کسی (حملہ آور) لشکر سے ڈرا رہے ہیں، آپ فرماتے ہیں ''وہ تم پر صبح و شام کو حملہ کرنے والا ہے۔''
اور فرماتے: ''میں اور قیامت ایسے معبوث کیے گئے ہیں جیسے یہ دو انگلیاں ہیں آپ اپنی انگشتِ شہادت اور درمیانی انگلی کو ملالیتے اور فرماتے: ''أما بعد! یقیناً بہترین بات اللہ کی بات ہے۔ اور بہترین راستہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا راستہ ہے۔ اور بد ترین کام (دین میں) نئے پیدا کردہ کام ہیں اور ہر نیا کام بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے۔'' پھر آپ فرماتے: ''میں ہر مومن پر اس کی جان سے بھی زیادہ حق رکھتا ہوں۔ (یعنی اس کا سب سے زیادہ خیر خواہ ہوں) جو شخص مال چھوڑ جائے وہ اس کے ورثا کے لیے ہے اور جو شخص قرض یا بچے اور عیال چھوڑ کر مرجائے تو (قرض کی ادائیگی) میر ے ذمے ہے اور (بچوں کی نگرانی کا فریضہ) مجھ پر ہے۔''
(مسلم)
توثیق الحدیث: أخرجہ مسلم (867)
حضرت عرباض بن ساریہ کی حدیث جو اس باب سے مشابہت رکھتی ہے، اس کی توثیق کیلئے حدیث نمبر (157) ملاحظہ فرمائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔