(متفق علیہ)
توثیق الحدیث :اخرجہ البخاری (4494۔فتح)، ومسلم (2743)
اس کتاب کی پروف ریڈنگ محترم احمد غزنوی نے کی ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ
امام نووی رحمہ اللہ کی شہرہ آفاق کتاب، "ریاض الصالحین" سلسلہ وار مطالعے کیلئے پیشِ خدمت ہے۔
کتاب کا مختصر تعارف۔
یہ کتاب صحیحین، سننِ اربعہ و مسانید اور دیگر اہم کتبِ احادیث سے منتخب کردہ احادیث پر مشتمل ہے۔ ہر باب کے ذیل میں موضوع سے متعلق آیات و احادیث یکجا کی گئی ہیں۔ ہر دور میں عام مسلمانوں کیلئے اس کتاب کی افادیت مسلمہ رہی ہے۔ اس کی ایک خوبی یہ ہے کہ احادیثِ مبارکہ کی تخریج بھی ساتھ ساتھ کی گئی ہے اور ضرورت پر حدیث کے ماخذ سے رجوع کرنا ممکن ہے۔ مزید کچھ نہیں کہتا، اس کے مطالعے سے اندازہ ہوجائے گا ان شاء اللہ۔ کہ یہ ان مفید کتب میں سے ہے جن کی ہر مسلم گھرانےمیں موجودگی ضروری ہے۔
والسلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ
ریاض الصالحین ۔۔ حصہ اول ۔۔۔۔ سلسلہ وار مطالعہ
--------------------------------------------------------------------------------
ریاض الصالحین (جلد اول)
بسم اللہ الرحمن الرحیم
باب اول: تمام ظاہری اور باطنی اعمال، اقوال اوراحوال میں اخلاص اور حسن نیت کا بیان:
آیاتِ قرآنی
جہاں تک عمل پر مضبوطی سے قائم رہنے اور احکامات الہٰی کو مضبوطی سے تھامنے کا تعلق ہے، تو اس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
''ہم نے جو تمہیں دیا ہے اسے مضبوطی سے تھام لو''۔
(سورۃ البقرۃ :63)
نیز فرمایا:
''تم ان کو پوری طاقت سے پکڑ لو اور اپنی قوم کو حکم کرو کہ ان کے اچھے اچھے احکام پر عمل کر یں۔''
(سورۃ الاعراف:145)
مزید فرمایا:
''اے یحییٰ میری کتاب کو قوت ومضبوطی سے تھام لو۔''
(سورۃ مریم: 12)