|
|
Posts: 52,341
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender:
|
|
یہ خلوص کوئی خلوص ہے کہ دلوں میں ربطِ بہم نہیں
تمہیں اعترافِ ستم نہیں، مجھے اعتبارِ کرم نہیں
یہ سنا تھا عشق کا آنسوؤں سے بہت قریب کا ربط ہے
تو یہ میرے عشق کو کیا ہوا، ابھی میری آنکھ تو نم نہیں
مجھے زہرِ عشق قبول ہے، جو مری وفا کا زیاں نہ ہو
مجھے اپنی آن عزیز ہے، مری جان اتنی اہم نہیں
وہ خوشی بھی کوئی خوشی ہوئی، جو رہینِ دستِ سوال ہو
یہ تو زندگی کا مزاج ہے، مجھے غم کا کوئی بھی غم نہیں
یہ فقط غرور کی بات ہے کہ زباں سے اپنی نہ تم کہو
تمھیں ورنہ اس کی خلش تو ہے کہ تمھاری بزم میں ہم نہیں
جو سلوک از رہِ رسم ہو ، وہ تمام عمر بھی ہو تو کیا
جو خلوصِِ قلب کے ساتھ ہو تو وہ اک نگاہ بھی کم نہیں
مِری آنکھ بجھ بھی گئی تو کیا، مری روشنی مرے ساتھ ہے
ابھی مرا چاند چُھپا نہیں ، مرے گھر میں شامِ الم نہیں
Kabhi zindagi me kisik liay mut rona**
q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga''
or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''*****
|