|
|
Posts: 52,341
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender:
|
|
صبح کی پہلی دعا سے آشنا ہوتا ہوا
ایک سنّاٹا ہے مانوس ِصدا ہوتا ہوا
جاتے موسم کی عجب تصویر ہے چاروں طرف
درمیاں اس کے ہے ایک پتہ ہرا ہوتا ہوا
اتنی آگاہی تو ہے میں بڑھ رہا ہوں کس طرف
یہ نہیں معلوم کس سے ہوں جدا ہوتا ہوا
ایک نوا آہستہ آہستہ فنا ہوتی ہوئی
ایک حرفِ سد طلب چپ چاپ ادا ہوتا ہوا
دیکھ میں اپنی جگہ سے ایک قدم سرکا نہیں
دیکھ تیرے ہی نشانے سے خطا ہوتا ہوا
بڑھ رہا ہے کون اپنا رستہ لیتے ہوئے
اپنے ہمراہوں سے چپکے سے خفا ہوتا ہوا
Kabhi zindagi me kisik liay mut rona**
q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga''
or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''*****
|