MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - اک دیا دل میں جلانا بھی‘ بجھا بھی دینا
View Single Post
(#1)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
umm اک دیا دل میں جلانا بھی‘ بجھا بھی دینا - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-17-2012, 05:32 PM


اک دیا دل میں جلانا بھی‘ بجھا بھی دینا
یاد کرنا بھی اُسے روز‘ بھلا بھی دینا

کیا کہوں یہ مری چاہت ہے کہ نفرت اُس کی؟
نام ِلکھنا بھی مرا‘ لکھ کے مٹا بھی دینا

پھر نہ ملنے کو بچھڑتا تو ہوں تجھ سے لیکن
مُڑ کے دیکھوں تو پلٹنے کی دعا بھی دینا

خط بھی لکھنا اُسے‘ مایوس بھی رہنا اُس سے
جرم کرنا بھی مگر خود کو سزا بھی دینا

مجھ کو رسموں کا تکلّف بھی گوارا لیکن
جی میں آئے تو یہ دیوار گرا بھی دینا

اُس سے منسوب بھی کر لینا پُرانے قصّے
اُس کے بالوں میں نیا پھول سجا بھی دینا

صورتِ نقشِ قدم‘ دشت میں رہنا محسن
اپنے ہونے سے نہ ہونے کا پتا بھی دینا


محسن نقوی

 






Kabhi zindagi me kisik liay mut rona**
q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga''
or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''*****
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links