MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - کتنی بدل چکی ہے رت ، جذبے بھی وہ نہیں رہے
View Single Post
(#1)
Old
DrEaMBoY DrEaMBoY is offline
 


Posts: 680
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Mar 2012
Location: LaHoRE
Gender: Male
ph کتنی بدل چکی ہے رت ، جذبے بھی وہ نہیں رہے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-29-2012, 03:03 AM

کتنی بدل چکی ہے رت ، جذبے بھی وہ نہیں رہے

دل پہ ترے فراق کے صدمے بھی وہ نہیں رہے

محفلِ شب میں گفتگو اب کے ہوئی تو یہ کھلا

باتیں بھی وہ نہیں رہیں لہجے بھی وہ نہیں رہے

حلیئے بدل کے رکھ دئیے جیسے شبِ فراق نے

آنکھیں بھی وہ نہیں رہیں ، چہرے بھی وہ نہیں رہے

اس کا مہِ جمال بھی گویا غروب ہو چلا

اپنے وفودِ شوق کے چرچے بھی وہ نہیں رہے

ہوش و خرد گنوا چکے ، خود سے بھی دور جا چکے

لوگ جو تیرے تھے کبھی اپنے بھی وہ نہیں رہے

یہ بھی ہوا کہ تیرے بعد ، شوق سفر نہیں رہا

جن پہ بچھے ہوئے تھے دل ، رستے بھی وہ نہیں رہے

 



u R my HeArT & SouL!!
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links