زیست ہوئی پھر شام محبت
صرف لکھا تھا نام محبت
بے کل دل اور پتھر آنکھیں
یہ تیرا انعام محبت
اپنا تو اب کام یہی ہے
درد سویرے شام محبت
اُس کے ہونٹ چھلکتی چھاگل
اُس کی آنکھیں جام محبت
اس کا چہرہ اُجلا اُجلا
اس کی زلفیں شام محبت
چاہت کا شاعر ہے ارشد
اور اس کا الہام محبت
ایک تیرا ہجر جو بالوں میں سفیدی لایا
ایک تیرا عشق جو سینے میں جوان رہتا ہے
And Allah is All Enough For Me (Al-Quran)