MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - محبت
Thread: محبت
View Single Post
(#1)
Old
komal fatima komal fatima is offline
 


Posts: 253
My Photos: ()
Country:
Join Date: Oct 2011
Gender: Female
7662 محبت - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   12-03-2011, 11:24 PM

محبت

محبت۔۔ ۔ ۔ ۔ میں جب بھی اس لفظ کوسنتی ہوں۔۔ یا کہیں لکھا پڑھتی ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ ۔اس پر آخر ہم کتنا لکھ
سکتے ہیں۔۔ کیونکہ اس پر اتنا لکھا جا چکا ہے آج تک کہ لگتا ہے کہ کوئی نیا خیال، نیا تجزیہ یا اور الفاظ نہیں بچے جو اس احساس کے بارے میں کچھ اور کہہ سکیں۔۔محبت احساس ہی تو ہے۔۔ لیکن پتہ نہیں کیا جادو ہے اس ایک لفظ "محبت" میں کہ زندگی کی شروعات سے آج تک یہ اتنا ہی خوبصورت اور کچھ پراسرار سا محسوس ہوتا ہے۔۔ ۔ ۔ ہم اس کی پرتیں کھول کھول کر تھک جاتے ہیں۔ ۔ ۔یہ سوچ کر کہ اب ختم کہ اب ختم۔۔ لیکن کوئی پرت آخری پرت ثابت نہیں ہوتی۔۔۔ ۔۔ اور نہ ہی انسان کی تجسس کی حس اُسے رُکنے دیتی ہے کہیں۔۔
میں نے کہیں یہ پڑھا تھا کہ محبت ایک دوسرے کے اندر اگنے کا نام ہے۔۔ صحیح تو ہے محبت کی جڑیں تو بہت اندر تک پیوست ہوتی ہیں لیکن ۔۔۔۔۔۔ لیکن کسی بھی میلے لفظ، کج ادائی سے جب یہی جڑیں سوکھ جائیں تو آپ کو اپنا آپ اس درخت کی مانند لگتا ہے جس پر کبھی پھل نہیں آتا۔

ویسے کبھی کبھی میں سوچتی ہوں کہ محبت کو برا کہنے والے بھی اس کے پیچھے اپنا خالی کشکول لیے بھاگ رہے ہوتے ہیں ۔۔۔ یہ اچھی ہے یا بری ہے۔۔ ہمیں خوشیوں سے نوازتی ہو یا دکھوں کے انبار میں دھکیلتی ہو۔۔ ان سے باتوں کے قطع نظر ہم اس کی خواہش میں مبتلا نظر آتے ہیں۔۔ یہ اک احساس ہے، اک خوشبو ہے، اک جذبہ ہے، وفا ہے، خلوص ہے۔۔ بس محبت ہی محبت ہے

کہتے ہیں کہ تالی دو ہاتھ سے بجتی ہے۔۔۔لیکن ۔۔۔۔۔ محبت ایک ہاتھ کی تالی ہے۔۔۔ جو بنا کسی لالچ، کسی غرض کے بس بجتی ہی چلی جاتی ہے۔۔ یہ نہ گلہ کرتی ہے نا شکایت۔۔

محبت تو بس دل کا سودا ہے، جو زور و ذبردستی سے نہ باندھا جا سکتا ہے اور نہ توڑا جا سکتا ہے۔۔۔

محبت بس محبت ہے

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links