MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - دوستی کیسی ہونی چاہی
View Single Post
(#1)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
Default دوستی کیسی ہونی چاہی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   11-19-2011, 05:23 PM


دوستی کیسی ہونی چاہیے



کہتے ہیں اچھا دوست قسمت والوں کو ملتا ہے ۔۔۔۔ اور پھر آج کے دور میں آپ کے
ساتھ آنسو بہانے والا مشکل وقت میں آپ کا ساتھ دینے والا ۔۔۔۔۔ غم میں آپ کا سہارا ۔۔۔ خوشی میں شریک ۔۔۔۔۔ بغیر کچھ کہے کچھ سنے ۔۔۔۔ ممکن ہے ۔۔۔۔۔۔ اور کیا آپ اتنے خوش قسمت ہیں ۔ کہ آپ کا دوست آپ کو خامیوں کے باوجود آپ کا ساتھ دے۔“تمہارا دوست وہ ہے جو تمہاری احتیاج پوری کرے”
“وہ تمہارا وہ کھیت ہے جس میں تم محبت کی تخم پوشی کرتے ہو”
“اسی کھیتی کو تم تشکر اوراطمینان کے ساتھ کاٹتے ہو”
“اور جب تمہارا دوست اپنے دل کی کوئی بات تم سے کہتا ہے – تو تم کو نہ اپنے دل کی “نہیں“ متردو کرتی ہے – نہ تم اس کو اپنی “ہاں“ سے محروم رکھتے ہو”“اور جب وہ خاموش ہوتا ہے تب بھی تمہارا دل اس کے دل کی گفتگو سننے سے عاری نہیں ہوتا”“اس لئے کہ بغیر الفاظ کی مدد کے ، دوستی کے افکار ، تمام خیالات ، “تمام خواہشات، تمام توقعات، تمام ارادے پیدا ہوتے ہیں”
“ان سے دوستوں کے لئے ایک مسرت حاصل ہوتی ہے۔ ۔ ۔ ۔ بے طلب”
“اور دوستی کا کوئی مطلب نہیں ہونا چاہیے ، سوائے اس کے کہ تم دوست کے ساتھ ایک مشترک روحانی گہرائی میں شریک ہوجاؤ”
” اس لئے کہ محبت نہیں چاہتی کہ اس کا بھید واضح ہو جائے
“اور جو کچھ تمہارے اندر بہتر اور اعلی تر ہے وہی دوست کو دو”اگر وہ چاہتا ہے تمہارے “مد“ کے “ جزو“ بھی دیکھے
” تو اس کو اپنے دریا کی طغیانی بھی دیکھا دو -”
“اس لئے کہ وہ تمہارا دوست ہی کیا ہے جسے تم صرف اس لئے ڈھونڈتے رہو کہ اس کی صحبت میں تم اپنا خالی وقت گزار سکو – وہ ساعتیں جو تم پر گراں ہیں-”
“بلکہ دوست کو تو اس وقت ڈھونڈو جب تم بیداری عمل کا وقت گزارنا چاہو”
“اس لئے کہ دوست کا کام یہ ہے کہ وہ تمہارے تقاضوں اور تمہاری ضرورتوں کو پورا کرے”
“نہ یہ کہ تمہارے اوقات کے خالی کاسہ کو بھرا کرے !”
“اور دوستی کی حلاوت میں اپنے تبسم کو ملادو ، اور اپنی مسرتوں کو مشترک کرلو”

 






Kabhi zindagi me kisik liay mut rona**
q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga''
or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''*****
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links