|
|
Posts: 52,341
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender:
|
|
عشّاق نہ پتھر نہ گدا کوئی نہیں ہے
اب شہر میں سایوں کے سوا کوئی نہیں ہے
بچھڑے ہُوئے لوگوں کا پتہ کون بتائے
رستوں میں بجز بادِ بلا کوئی نہیں ہے
میں اپنی محبت میں گرفتار ہُوا ہُوں
اِس درد کی قسمت میں دَوا کوئی نہیں ہے
بے بار چلا اب کے برس موسم گُل بھی
اُس پُھول کے کِھلنے کی اَدا کوئی نہیں ہے
ہر آنکھ میں افسوس نے جالے سے تنے ہیں
ماحول کے جادُو سے رہا کوئی نہیں ہے
امجد یہ مِرا دل ہے کہ صحرائے بلا ہے
مدّت سے یہاں آیا گیا کوئی نہیں ہے
Kabhi zindagi me kisik liay mut rona**
q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga''
or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''*****
|