|
|
|
Posts: 403
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Location: Sialkot Pakistan
Gender:
|
|
|
مرد و عورت کا احرام باندھنے کا طریقہ
1۔ ناخن تراشیں
2۔ غیر ضروری بال صاف کریں
3۔ مسواک کریں
4۔ وضو کریں
5۔ خوب اچھی طرح نہائیں
6۔ جسم اور احرام کی چادروں پر خوشبو لگائیں کہ یہ سنت ہے ہاں ایسی خوشبو "خشک عنبر" نہ لگائیں جس کا ِجرم "یعنی تہہ" کپڑوں پر جم جائے
7۔ مسلمان بھائی سلے ہوئے کپڑے اتار کر ایک نئی دھلی ہوئی سفید چادر اوڑھیں اور ایسی ہی چادر تہبند باندھیں
8۔ پاسپورٹ یا رقم وغیرہ رکھنے کے لیے جیب والا بیلٹ چاہیں تو باندھ لیں یہ بیلٹ پیٹ پر عموما باندھا جاتا ہے
مسلمان بہنوں کا احرام
اسلامی بہنیں حسب معمول سلے ہوئے کپڑے پہنیں وہ سر ڈھانپیں مگر چہرے پر چادر نہیں اوڑھ سکتیں غیر مردوں سے چہرہ چھپانے کے لیے ہاتھ کا پنکھا یا کوئی کتاب وغیرہ ضرورتا آڑے رکھ لیں
|