MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - Hajj => حج بیت اللہ
View Single Post
(#8)
Old
Bint E Aadam Bint E Aadam is offline
 


Posts: 403
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Location: Sialkot Pakistan
Gender: Female
Default Re: Hajj => حج بیت اللہ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-31-2011, 04:23 PM



بیت اللہ اللہ تعالی کا سب سے پہلا گھر ہے





إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَّةَ مُبَارَكًا وَهُدًى لِّلْعَالَمِينَ

بیشک سب سے پہلا گھر جو لوگوں (کی عبادت) کے لئے بنایا گیا وہی ہے جو مکہّ میں ہے، برکت والا ہے اور سارے جہان والوں کے لئے (مرکزِ) ہدایت ہے

The first House (of worship) appointed for men was that at Bakka: Full of blessing and of guidance for all kinds of beings:

پارہ 4 سورہ 3 سورہ العمران آیت 96

شانِ نزول:یہود نے مسلمانوں سے کہا تھا کہ بیت المَقۡدِسۡ ہمارا قبلہ ہے کعبہ سے افضل اور اس سے پہلا ہے انبیاءکامقام ہجرت و قبلۂ عبادت ہے مسلمانوں نے کہاکہ کعبہ افضل ہے اس پر یہ آیت کریمہ نازل ہوئی اور اس میں بتایا گیاکہ سب سے پہلا مکان جس کو اللّٰہ تعالٰی نے طاعت وعبادت کے لئے مقرر کیانماز کاقبلہ حج اور طواف کاموضع بنایا جس میں نیکیوں کے ثواب زیادہ ہوتے ہیں وہ کعبہ معظمہ ہے جو شہر مکہ معظمہ میں واقع ہے حدیث شریف میں ہے کہ کعبہ معظمہ بیت المَقۡدِس سے چالیس سال قبل بنایا گیا