MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - totkay
Thread: totkay
View Single Post
(#1)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
Default totkay - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-18-2011, 06:20 PM


آگ کی جلن :

آگ کی جلن دور کرنے کے لیے جلی ہوئی متاثر جگہ پر گاجر ،آلو یا کچا دودھ لگنے سے بھاپ کی جلن دور ہو جاتی ہے ۔
جلے ہوئے حصہ پر تیل یا گلیسرین لگایا جائے تو پھر آبلے نہیں* پڑیں*گے ۔

جلد میں نکھار کے لیے :

مالٹے کے چھلکے تھوڑے سے دودھ میں بھگو دیں ۔ چند گھنٹے بعد چھلکوں* کو اسی دودھ میں* پیس کر باریک کر لیں ۔ اب اسے ابٹن کی طرح جلد پر استعمال کریں*
جلد کے داغ دھبے صاف ہو جائیں*گے اور جلد بھی نکھر جائے گی—۔

پاؤں کو ملائم اور خوبصورت بنانے کے لیے :

جب نہا کر نکلیں* تو کسی کریم یا لوشن سے مساج کریں اگر ہو سکے تو گلیسرین کو ہتھیلی پر لگا کر اس میں چند قطرے پانی ملائیں اور پھر پاؤں پر مساج کریں ۔
کچھ عرصہ بعد آپ دیکھیں گے کہ آپ کے پاؤں کبھی بھی خشک نہیں* ہوں*گے اور نہ ہی ایڑیاں *پھٹیں*گی ۔

اگر پھر بھی ایڑیاں*پھٹیں تو رات سونے سے پہلے ، کسی چھوٹے ٹب میں* گرم پانی لیں اس میں کوئی بھی شیمپو اور تھوڑی مقدار میں نمک ڈال کر پاؤں 15 یا 20 منٹ کے لیے اس میں* رکھیں
اسکے بعد پاؤں صاف کر کے کپڑے سے تھوڑا رگڑیں* اور کریم لگا لیں اور ہلکا سا مساج کریں اور سو جائیں۔
صبح اٹھ کر پاؤں دھو لیں۔

ہاتھوں اور چہرے کی پھٹی جلد :

ایک گلاس عرق گلاب میں دو بڑے چمچے گلیسرین اور ایک لیموں کا رس نچوڑ دیں۔ رات کو سوتے وقت چہرے ،ہاتھ اور پاؤں کی پھٹی جلد پر مل لیں۔جلد نرم ہو جائے گی۔

دھوپ میں رنگ کالا ہو جا ئے تو :

دھوپ میں اگر رنگ کالا ہو جا ئےتو رات سونے سے پہلے دودھ میں کھیرے کا رس ملا کر روئی سے ہاتھوں اور چہرے پر لگائبں۔ پندرہ منٹ بعد صابن سے ہاتھ منہ دھو لیں۔

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور کرنے کے لئے :

نیند کی کمی یا بعض دیگر وجوہات کی بنا پر اکثر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑ جاتے ہیں انہیں دور کرنے کے لئے ایک بڑا چمچہ چنبیلی کا تیل اور اس میں آدھے لیموں کا رس ملا کر آنکھوں*کے گرد لگا لیں۔

پلکیں گھنی کرنے کے لیے :

شہد اور کیسٹرائل ملا کر پلکوں پر لگانے سے پلکیں گھنی ہو جاتی ہیں۔

 






Kabhi zindagi me kisik liay mut rona**
q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga''
or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''*****
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links