|
|
Posts: 7,688
Country:
Join Date: Jul 2010
Location: PAKISTAN
Gender:
|
|
کیا لکھ رہا ہوں
محبت میں ہائے یہ کیا لکھ رہا ہوں
میں تیرے ستم کو وفا لکھ رہا ہوں
مجھے تجھ سے کوئی شکایت نہیں ہے
میں اپنی وفا کا گلہ لکھ رہا ہوں
کوئی دیکھے آکر زرا میری قسمت
خود اپنے کئے کی سزا لکھ رہا ہوں
مجھے اپنے گھر کی خبر تک نہیں ہے
تمہارے شہر کا پتہ لکھ رہا ہوں
یقیناً مجھے خاک کر دے گی دنیا
میں اک بےخطا کی خطا لکھ رہا ہوں
|