MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - وہ دن بھی آ ہی جائے گا
View Single Post
(#1)
Old
CaReLeSs CaReLeSs is offline
 


Posts: 16,486
My Photos: ()
Country:
Join Date: Aug 2010
Gender: Male
ph وہ دن بھی آ ہی جائے گا - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-27-2011, 03:41 PM

وہ دن بھی آ ہی جائے گا


وہ دن بھی آ ہی جائے گا
کہ میرے دل کی مٹھی میں کوئی سچی خوشی ہوگی
کہ میرے کانپتے ہونٹوں پہ سچ مچ کی ہنسی ہوگی
نہ چہرے پر کوئی الجھن ،
نہ آنکھوں میں نمی ہو گی
وہ دن بھی آ ہی جائے گا
چھڑا کر ضبط کا دامن، چمکتے ہیں جو آنکھوں میں،
چھلکتے ہیں جوپلکوں سے ، وہ آنسو بیت جایئں گے
یقیں رکھو ، میرے ہمدم، وہ دن بھی آ ہی جائے گا،
دلوں کے حوصلے، اک دن، غموں سے جیت جایئں گے
وہ دن بھی آ ہی جائے گا
زمانے نے مجھے اب تک رکھاہے اجنبی جس سے،
سمے کے بہتے دھارے سے ، خوشی کے پل وہ لے لوں گا
زمانوں بعد جھولی میں، ستارے میں سجاؤں گا
بہت دن بعد اپنے سپنوں کی دنیا میں کھیلوں گا
وہ دن بھی آہی جائے گا کہ سپنوں کی حسیں دنیا،
میری نس نس، میری رگ رگ، میرے انگ انگ میں اترے گی
فقط اک التجا یاروں، کہ اِس ہونی کو ہونے دو،
فقط اک بار مجھ کو موت کے دامن میں سونے دو
بھلا کر زندگی کے غم،
دیوانہ مسکرائے گا
وہ دن بھی آہی جائے گا

 



I'M Not Really A BaD InfLuence
But IN YouR CasE
I'LL MaKe n EXCETION


Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links