اللہ ہر گناہ معاف کر دیں گے
تعظیم اور سجدہ صرف اللہ کے لیے مخصوص رکھیں
اللہ ہر گناہ معاف کر دیں گے لیکن شرک نہیں معاف کریں گے۔ یہ ایسا بڑا گناہ ہے۔
شرک کی مختصر تعریف یہ ہے کہ جو حق اللہ کا ہے اسے کسی اور کو بھی دے دینا۔ آپ کا سر صرف اللہ کے آگے جھکنا چاہیے۔ کسی اور کے سامنے نہیں۔
اور اگر کوئی آپ کو مجبور کرے کہ غیر اللہ کے آگے جھک جائیں یا غیراللہ کو تعظیم پیش کریں تو صاف انکار کر دیں
یا پھر وہ سر ہی کٹوا دیں اللہ کی راہ میں کہ جسے غیر اللہ کے آگے جھکنے پر مجبور کیا جارہا ہے، کہ نہ رہے گا بانس اور نہ بجے گی بانسری
اب اگر علماء کے سامنے ایسا کوئی شرکیہ عمل رونما ہو تو نہ صرف انہیں ایسا کرنے والے کی سرزنش کرنی چاہیے بلکہ عوام الناس کو بھی اس کے مضرات سے فورا" آگاہ کرنا چاہیے
علامہ طاہر القادری ایک جانے پہچانے عالم دین ہیں اور اسی طرح کا واقعہ ان کے سامنے بلکہ ان کے ساتھ پیش آیا لیکن افسوس کہ انہوں نے اس بارے کوئی فورا" ایکشن نہ لیا۔ اور نہ ہی عوام الناس کو اس کے مضرات بتائے۔
اللہ تعالٰی ہمارے علماء دین کو توحید کی اہمیت اور شرک کی تباہ کاریوں کو پوری طرح سمجھنے کی توفیق عطا کرے کہ یہ شرک کا گناہ ہمیں جہنم میں پہنچا کر ہی چھوڑے گا اور اللہ بھی غضبناک ہو گا۔