MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد
View Single Post
(#22)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2011, 02:36 AM

۱۵؂ کھجور کے درخت دو قسم کے ہیں ایک وہ جن کی جڑ سے ایک ہی تنا نکلتا ہے اور دوسرے وہ جن کی جڑ سے دو یا زیادہ تنے نکلتے ہیں جبکہ ایک ہی پانی سے انہیں سیراب کیا جاتا ہے یہ بو قلمونی اور تنوع کیا اس خیال کی تردید کے لیے کافی نہیں ہے کہ یہ کائنات اتفاقی حادثہ کے طور پر وجود میں آئی ہے اور کسی چلانے والے کے بغیر چل رہی ہے ؟ اس صورت میں یہ گونا گونی‘ یہ رنگا رنگی اور یہ الگ الگ نوعیتیں ہرگز نہیں ہوسکتی تھیں ۔

۱۶؂ ایک ہی پانی سے درختوں کو سیراب کیا جاتا ہے مگر ان کے پھل ذائقہ میں مختلف ہوتے ہیں کوئی میٹھا تو کوئی کھٹا اور کوئی پھیکا تو کوئی کڑوا۔ ہر چیز میں نوعیتوں کا یہ اختلاف دیکھکر شاعر نے بجا طور پر کہا ہے ؂

یہ ذوق اس جہاں کو ہے زیب اختلاف سے

یہ اختلاف انسان کو دعوت فکر دیتا ہے ۔ اگر انسان عقل سے کام لے تو وہ ان حقیقتوں کو پاسکتا ہے جن کو قبول کرنے کی دعوت قرآن دے رہا ہے ۔