MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد
View Single Post
(#11)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2011, 02:34 AM

(۳۲)تم سے پہلے بھی رسولوں کا مذاق اڑایا جاچکا ہے تو میں نے کافروں کو ڈھیل دی پھر ان کو پکڑ لیا تو دیکھو میری سزا کیسی رہی!

(۳۳) پھر کیا وہ جو ہر شخص پر نگاہ رکھتا ہے کہ اس نے کیا کمائی کیا( وہ اس کو یونہی چھوڑ دے گا؟ اس حقیقت کو انہوں نے جھٹلایا) اور انہوں نے اللہ کے شریک ٹھہرائے ۔۷۰؂ ان سے کہو ذرا ان کے نام تو لو۔ ۷۱؂ کیا تم اسے ایسی بات کی خبر دے رہے ہو جس کو وہ نہیں جانتا کہ زمین میں اس کا کوئی وجود ہے ؟۷۲؂ یا پھر تم محض سطحی باتیں کرتے ہو؟۷۳؂ واقعہ یہ ہے کہ کافروں کے لیے ان کی مکاریاں خوشنما بنادی گئی ہیں ۷۴؂ اور انہیں راہ راست سے روک دیا گیا ہے ۔ ۷۵؂ اور جس کو اللہ گمراہ کر دے اس کو کوئی راہ دکھانے والا نہیں ۔۷۶؂

(۳۴) ان کے لیے دنیا کی زندگی میں عذاب ہے اور آخرت کا عذاب تو کہیں زیادہ سخت ہوگا۔ کوئی نہیں جو انہیں اللہ( کے عذاب) سے بچاسکے ۔

 

Sponsored Links