|
|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
|
91 ۔ انہوں نے کہ بخدا اللہ نے آپ کوہم پر برتری دی اور واقعی ہم قصور وار تھے (142) ۔
92 ۔ اس نے کہا آض کے دن تم سے کوئی مواخذہ نہیں ( 143) اللہ تمہیں معاف کرے اور وہ سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے ۔
93 ۔ میرا یہ کرتہ لے جاؤ اور میرے والد کے چہرے پر ڈال دو ۔ ان کی بینائی لوٹ آۓ گی (144) اور اپنے تمام گھر والوں کو لے کر میرے پاس آ جاؤ (145) ۔
94 ۔ پھر جب قافلہ روانہ ہو تو ان کے والد کہنے لگے ۔ اگر تم لوگ یہ نہ کہو کہ میں سٹھیا گیا ہوں تو میں کہوں گا مجھے یوسف کی مہک آرہی ہے ۔ (146)۔
|