MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - دعوت القرآن/سورۃ 12:يوسف
View Single Post
(#2)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 12:يوسف - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-30-2011, 02:05 AM

ترجمہ:


اللہ رحمٰن و رحیم کے نام سے

1۔ الف ۔ لام ۔ را (1) یہ آیتیں ہیں روشن کتاب کی (2) ۔

2 ۔ ہم نے اس کو عربی قرآن کی شکل میں نازل کیا ہے تاکہ تم سمجھو (3) ۔

3۔ ہم تمہیں بہترین سرگزشت سناتے ہیں (4) اس رآن کے ذریعہ جس کی وحی ہم نے تمہاری طرف کی ہے ۔ ورنہ اس سے پہلے تم اس سے بالکل بے خبر تھے (5)۔

4 ۔ جب ایسا ہوا کہ یوسف(6) نے اپنے باپ سے کہا ’’ ابا جان ! میں نے (خواب میں ) دیکھا ہے کہ گیارہ ستارے اور سورج اور چاند ہیں اور کیا دیکھتا ہو مہ یہ میرے آگے جھک گئے ہیں ‘‘(7) ۔

5۔ اس نے کہا ’’ اے میرے بیٹے ! اپنا یہ خواب اپنے بھائیوں کو نہ سنانا ورنہ وہ تمہارے خلاف کوئی سازش کریں گے (8) ۔ یقیناً شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے ۔