|
|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
|
شرک اور کفر سے ساز گاری پیدا کرنے کا نتیجہ یہ نکل سکتا ہے کہ وہ اپنا ایمان ہی کھو بیٹھیں ۔
160 ۔ یعنی خوب یاد رکھو کہ یہ ظالم جن کی طرف اگر تم جھک گیے تو وہ قیامت کے دن تمہارے کچھ کام آنے والے نہیں ۔ اس دن گو جو بھی خدا کی گرفت میں آۓ گا وہ بے یار و مدد گار ہو کر رہ جاۓ گا۔
161 ۔ دن کی دونوں سروں پر نماز قائم کرنے سے مراد فجر اور مغرب کی نمازیں ہیں ۔ کسی چیز کا کنارا اس کی حد ہوتی ہے ۔ دن کی حد کا آغاز وہاں سے ہوتا ہے جہاں رات ختم ہو جاتی ہے ۔ یہ فجر کا وقت ہے ۔ اور دن کی حد جہاں ختم ہوتی ہے وہ مغرب کا وقت ہے ۔
اور رات کی گھڑیوں میں نماز قائم کرنے سے مراد عشاء کی نماز ہے ۔ زُلَف (گھڑیان) جمع کا صیغہ عشاء کے وقت طوالت کی طرف اشارہ کرتا ہے ۔
یہ تین وقت کی نمازیں ہوئیں جن کی تاکید مکہ کے اس دور میں کی گئی جس میں یہ سورہ نازل ہوئی تھی اس کے بعد پانچ وقت کی نمازوں کا حکم نازل ہوا۔
|