|
|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
|
159 ۔ یہاں ظالموں سے مراد جیسا کہ اوپرسے سلسلہ بیان چال آ رہا ہے مشرک ، کافر اور سرکش لوگ ہیں اور انکی طرف جھکنے سے مراد شرک ، کفر اور معصیت کے کاموں میں ان کی تائید کرنا ہے خواہ یہ تائید زبان سے ہو یا عمل سے ۔
اس ممانعت کے پیش نظر مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ مشرکوں ، کافروں اور خدا بیزار لوگوں کے معاملہ میں اپنے دلوں میں کوئی نرم گوشہ نہ رکھیں اور نہ ان کو خوش کرنے کے لیے ان کے مشرکانہ رسوم میں یا ان کی مجلسوں میں جو انسان کو ہدایت خداوندی سے بے تعلق ہونے اور اسے بے دینی پر آمادہ کرنے کے لیے ہوں شرکت کریں سرنہ شرک اور کفر سے ساز گاری پیدا کرنے کا نتیجہ یہ نکل سکتا ہے کہ وہ اپنا ایمان ہی کھو بیٹھیں ۔
|