MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - دعوت القرآن/سورۃ 11: ہود
View Single Post
(#88)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 11: ہود - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-28-2011, 03:13 AM

اس حقیقت کے باوجود اگر لوگ شک ہی میں مبتلا رہنا چاہتے ہیں تو رہیں ایسے لوگوں کی قسمتوں ک فیصلہ کبھی کا چکا دیا گیا ہوتا مگر ایسا اس لیے نہیں کیا جا رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ پہلے ہی یہ طے کر چکا ہے کہ ہر قوم کو مہلت عمل دی جاۓ گی۔ اس کے اسی فرمان کے مطابق ان لوگوں کو بھی ایک وقت خاص تک ڈھیل دی جا رہی ہے ۔

158 ۔ یعنی اطاعت و بندگی کے دائرہ میں رہو اس اسسے تجاوز کر کے اللہ کی نافرمانی نہ کرو۔

159 ۔ یہاں ظالموں سے مراد جیسا کہ اوپرسے سلسلہ بیان چال آ رہا ہے مشرک ، کافر اور سرکش لوگ ہیں اور انکی طرف جھکنے سے مراد شرک ، کفر اور معصیت کے کاموں میں ان کی تائید کرنا ہے خواہ یہ تائید زبان سے ہو یا عمل سے ۔