|
|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
|
157 ۔ یہاں مشرکین مکہ کے اس شک کا ازالہ کرنا مقصود ہے جو انہیں قرآن کے کتاب الٰہی ہونے کے بارے میں تھا ۔ ان پر واضح کیا جارہا ہے کہ قرآن کوئی پہلی کتاب نہیں ہے جو لوگوں کی رہنمائی کے لیے بھیجی گئی ہو بلکہ اس سے پہلے بھی کتابیں بھیجی جاتی رہی ہیں چنانچہ موسیٰ کو بھی کتاب دی گئی تھی ۔ یہ اور بات ہے کہ اس کے پیروؤں نے اس اختلاف کر کے اسکو اپنی اصل شکل میں باقی رہنے نہیں دیا ۔ اس صورت حال کا تقاضا تھا کہ اللہ تعالیٰ لوگوں کی ہدایت کے لیے ایک اور کتاب بھیجے ۔ اسی تقاضے کو پورا کرنے کے لیے اللہ تعالٰی نے اپنے رسول کو یہ کتاب دے کر بھیجا ہے اس لیے اس کا نزول تمہارے لیے باعث اطمینان ہونا چاہیے نہ کہ باعث تردد۔
|