|
|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
|
مشیت کافی ہے ۔
155۔ یعنی نیک بخت ہمیشہ جنت میں رہیں گے جب تک کہ عالم آخرت کے آسمان و زمین قائم ہیں اور ان کا دائمی طور پر جنت میں رہنا اس بنا پر ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مشیت یہی ہے ورنہ اس فیصلہ کے لیے اس کو کسی نے مجبور نہیں کیا ہے ۔ وہ اگر چاہے تو کوئی اور فیصلہ کر سکتا ہے مگر اس کی مشیت یہ ہے کہ ان کو ایسی بخشش سے نوازا جاۓ کہ یہ سلسلہ کبھی منقطع نہ ہو اور نعمتوں کی بارش ان پر ہمیشہ ہوتی رہے ۔ رحمت کے جو چشمے ان کے لیے جاری ہوں گے وہ کبھی خشک ہونے والے نہیں ۔
156 ۔ یعنی دنیا کے فوائد میں ان کا جو حصہ ہے وہ بھی انہیں ملے گا اور ساتھ ہی اپنے عمل کا نتیجہ بھی انہیں بھگتنا ہو گا۔ ہم نہ انہیں مادی فائدہ پہنچانے میں کاٹ کسر کریں گے ۔ اور نہ اس عذاب میں کوئی کمی کریں گے جس کے وہ مستحق ہیں ۔
|