MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - دعوت القرآن/سورۃ 11: ہود
View Single Post
(#85)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 11: ہود - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-28-2011, 03:12 AM

دوسری آیتوں کی طرف رجوع کرنا چاہیے ۔

152 ۔ یعنی دوزخ میں ان کو ایسی سخت تکلیف ہو گی کہ دھاڑیں ماریں گے ۔

153 ۔ مراد آخرت کے آسمان و زمین ہیں کیونکہ قیامت کے دن جیسا کہ قرآن میں دوسرے مقامات پر بیان ہوا ہے زمین و آسمان بدل جائیں گے ۔ اور قرآن کی صراحت مطابق عالم آخرت دائمی ہے اس لیے اس کے آسمان و زمین بھی دائمی ہوں گے ۔

154 ۔ یہ ایسی ہی بات ہے جیسے قرآن میں یہ ارشاد کی ’’ وہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے ‘‘ ۔ (النحل 93) ظاہر ہے اس سے اس کے اختیار کو واضح کرنا مقصود ہے ۔ اسی طرح یہاں بھی یہ واضح کرنا مقصود ہے کہ اللہ کی مشیت میں کوئی مداخلت کرنے والا نہیں ہے وہ مختار ہے اگر وہ ان دوزخیوں کے بارے میں کوئی اور فیصلہ کرنا چاہے تو اس کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے کیس فیصلہ کو عمل میں لانے کے لیے اس کی مشیت کافی ہے ۔