|
|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
|
میں کہتا اور کرتا رہا ہے اس کی جوابدہی کرنا ہو گی نہ کوئی فرد چھوٹے گا اور نہ کوئی قوم اور نہ شاہ اور نہ فقیر ۔
150 ۔ یعنی دنیا میں بولنے کی جو آزادی انسان کو میسر ہے قیامت کے دن اس پر پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔ اس دن انسان کو مختلف مرحلوں سے گزرنا ہو گا اور جس مرحلہ اور جس موقع پر اسے بولنے کی اجازت دی جاۓ گی اسی وقت وہ بول سکے گا ورنہ مجال نہ ہو گی کہ وہ اپنی زبان کھول سکے ۔
151 ۔ یعنی لوگ درجہ کے فرق کے ساتھ دو گروہوں میں تقسیم ہوں گے ۔ ایک وہ جس نے خیر اور سعادت کی راہ اختیار کی تھی اور اللہ کی رحمت سے وہ سعادت مند ہوا ۔ اور دوسرا وہ جس نے شر اور بد بختی کی راہ اختیار کی تھی اور وہ برے انجام کو پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ لوگوں کی یہ تقسیم اور ان کا انجام ایمان اور کفر کے لحاظ سے ہے کیوں کہ موقع کلام اسی کا متقاضی ہے ۔ رہا ان لوگوں کا معاملہ جو ایمان لا کر گناہوں کے مرتکب ہوۓ ہوں گے تو اس سلسلہ میں قرآن کی دوسری آیتوں کی طرف رجوع کرنا چاہیے ۔
|