MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - دعوت القرآن/سورۃ 11: ہود
View Single Post
(#83)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 11: ہود - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-28-2011, 03:12 AM

148 ۔ یعنی ان اہم ترین تاریخی واقعات میں جزاۓ آخرت کی دلیل موجود ہے ۔ جب اللہ تعالیٰ قوموں کو ان کی سرکشی اور اسکے رسولوں کی نافرمانی پر سزا دیتا رہا ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ اپنے بندوں سے بے تعلق نہیں ہے بلکہ ان کے اعمال کے مطابق ان کے ساتھ معاملہ کرتا ہے لہٰذا دنیا کی تمام قوموں اور تمام انسانوں کو ان کے عمل کے مطابق جزا یا سزا دینے کے لیے قیامت کے دن اس کا عدالت برپا کرنا نہایت معقول بات ہے نیز ان واقعات میں عبرت کا یہ پہلو ہے کہ جب وہ سرکش قوموں کو دنیا میں ایسی سخت سزا دیتا رہا ہے تو آخرت کی سزا جہاں کی زندگی ہمیشہ کی زندگی ہو گی اس سے کہیں زیادہ سخت اور المناک ہو گی ۔

149 ۔ یعنی وہ دن اللہ کے حضور پیشی کا دن ہو گا ۔ فرداً فرداً ہر شخص کو اس کے حضور حاضر ہو کر جو کچھ وہ دنیا میں کہتا اور کرتا رہا ہے اس کی جوابدہی کرنا ہو گی نہ کوئی فرد چھوٹے گا اور نہ کوئی قوم اور نہ شاہ اور نہ فقیر ۔