MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - دعوت القرآن/سورۃ 11: ہود
View Single Post
(#81)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 11: ہود - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-28-2011, 03:12 AM

وجہ نہیں ہو سکتی تھی۔

142 ۔ یعنی فرعون کی باتیں سوچھ بوجھ کی باتیں نہیں تھیں اور نہ اس کی قیادت حق و انصاف اور عدل و راستی سے آشنا تھی مگر لوگ تھے کہ اسی کے پیچھے چلتے رہے اور اللہ کے رسول کی اتباع کے لیے آمادہ نہیں ہوۓ۔

143 ۔ دنیا میں فرعون کو اس کی قوم نے قائد بنایا تھا لہٰذا قیامت کے دن بھی وہ اپنے قوم کی قیادت کرے گا۔ یہ اور بات ہے کہ اس کی قیادت میں نکلنے والا یہ جلوس سیدھا جہنم کی طرف روانہ ہوگا اور ہلاکت کے ایسے گڑھے میں گرے گا کہ پھر اس سے نکلنا ممکن نہ ہو گا۔

144۔ سرکشوں کے انجام کی یہ تصویر جو قرآن نے پیش کی ہے قاری کو احوال قیامت کا مشاہدہ اس دنیا ہی میں کراتی ہے تاکہ وہ سبق لے ۔ مگر جن لوگوں نے سبق حاصل نہ کرنے کی قسم کھا لی ہے وہ تو جہنم میں پہنچ کر ہی سبق حاصل کریں گے !

 

Sponsored Links