|
|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
|
فرشتوں سے ابراہیم کی اس حجت کا ذکر بائبل میں تفصیل سے ہوا ہے (پیدائش باب 18)
106 ۔ یعنی ابراہیم میں چونکہ یہ خوبیاں تھیں اس لیے اس نے قوم لوط کے سلسلہ میں درد مندی کا ثبوت دیا اور عذاب کو ٹالنے کے لی اللہ تعالیٰ سے عاجزانہ التماس کی۔
107 ۔ لوط کی سرگزشت مختصراً سورہ اعراف آیت 80 تا 84 میں گزر چکی ۔ اس موقع پر اس کے تشریحی نوٹ 127 تا 133 پیش نظر رہیں ۔
108 ۔ یعنی فرشتے جب ابراہیم کے پاس سے رخصت ہو کر لوط کے پاس پہنچے تو انہیں بڑی تشویش ہوئی اور کبیدہ خاطر ہوۓ ۔ واقعہ یہ ہے کہ فرشتے لوگ کے پاس انسانی روپ میں پہنچے تھے اور غالباً خوبصورت لڑکوں کی شکل میں تاکہ قوم لوط جس بد کاری میں مبتلا تھی اس کے لیے آزمائش ہو اور مجرموں کو موقع واردات پر پکڑا جاۓ۔ اس مقصد کے پیش نظر انہوں نے لوط علیہ السلام پر بھی اپنا فرشتہ ہونا ظاہر نہیں کیا
|