|
|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
|
92۔ تشریح کے لیے ملاحظہ ہو سورہ اعراف نوٹ 119
93 ۔ تشریح کے لیے ملاحظہ ہو سورہ شمس نوٹ 15
94 ۔ تشریح کے لیے ملاحظہ ہو سورہ اعراف نوٹ 123 اور 124 ۔
95 ۔ یہ ایک بہت بڑا تاریخی واقعہ ہے جس میں حق کا بول بالا ہوا چنانچہ صالح اور ان کے اہل ایمان ساتھی تو بچا لیے گۓ اور تمام مشرک اور کافر عذاب کی لپیٹ میں آ گۓ ۔ اور یہ سب کچھ اسی طرح ہوا جس طرح کہ صالح علیہ السلام کو اس کی پیشگی خبر ہوسکتی تھی اور نہ اس کی زد سے اہل ایمان بچ سکتے تھے ۔
96 ۔ یہ فرشتے تھے جو انسانی صورت میں ابراہیم علیہ السلام کے پاس پہنچے تھے ۔ یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب کہ وہ اپنے وطن سے ہجرت کرنے کے بعد فلسطین میں آباد ہو گۓ تھے ۔
|