|
|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
|
60 ۔ یہ اللہ کی فضل اور اس کی کارسازی پر یقین کا اظہار ہے ۔ یعنی یہ کشتی اللہ ہی کے چلانے سے چلے گی اور ایک ایسے طوفان میں جو انسانی نستیوں کے لیے موت کا پیغام لے کر آیا ہو اور ایک ایسے سیلاب میں جو ہر طرف سے ہلاکتخیزی کا سامان کرتے ہوۓ امڈا چلا آ رہا ہو اس کشتی کا چلنا اللہ کا سرتا سر فضل ہو گا۔ اسی طرح جب وہ ٹھہرے گی اور ہم سلامتی کے ساتھ اتریں گے تو یہ بھی اسکی قدرت اور اس کے فضل کا نتیجہ ہو گا۔
اس آیت سے ضمناً یہ بات بھی واضح ہوتی ہے کہ بسم اللہ وہ قدیم ترین کلمہ ہے جو نوح علیہ السلام کی زبان سے ادا ہوا تھا اور بڑا با برکت ثابت ہوا ۔ قرآن نے اس کلمہ کو خیر کا سرچشمہ قرار دیا چنانچہ کلام الٓہی کا آغاز اسی بابرکت کلمہ سے ہوا ہے ۔
|