|
|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
|
50 ۔ یعنی اگر میں نے اس قرآن کو گھڑا نہیں ہے ۔ ۔۔ اور واقعہ یہی میں ے گھڑا نہیں ہے ۔۔۔۔۔ تو تمہارے اس جرم کا وبال تم ہی پر ہے کہ خدا کی نازل کردہ کتاب کو تم نے میری من گھڑت کتاب قرار دے کر جھٹلایا۔
51 ۔ یعنی ہم اس بات کی نگرانی کریں گے کہ یہ کافر تمہیں کشتی بنانے سے روک نہ سکیں ۔ رہی کشتی کی بناوٹ تو وہ ٹھیک ٹھیک حکم الٰٓہی مطابق ہونی چاہیے تاکہ وہ اس طوفان میں جو زیر دست سیلاب کی شکل میں آنے والا ہے تمہاری حفاظت کا ذریعہ بن سکے ۔
بائبل میں پیدائش باب 6 میں اس کشتی کے سائز وغیرہ کی تفصیلات بیان ہوئی ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایک غیر معمولی اور جہاز نما کشتی تھی۔
|