MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - دعوت القرآن/سورۃ 11: ہود
View Single Post
(#7)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 11: ہود - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-28-2011, 03:00 AM

36 ۔ یہ مؤمن کی مثال ہے جو بصیرت والا ہوتا ہے ۔

37 ۔ یعنی جب مؤمن اور کافر میں بصیرت کا فرق ہوتا ہے تو دونوں کو ایک ہی سطح پر کس طرح رکھا جا سکتا ہے اور پھر دونوں کاانجام یکساں کس طرح ہو سکتا ہے ؟ اتنی موٹی بات بھی تمہاری سمجھ میں نہیں آتی ؟

38 ۔ تشریح کے لیے ملاحظہ ہو سورہ اعراف نوٹ 95 ۔

39 ۔ اس کی تشریح سورہ اعراف نوٹ 97 میں گزر چکی ۔

40 ۔ درد ناک دن کے عذاب سے مراد قیامت کے دن کا عذاب ہے ۔ اور دن کو درد ناک کہنا ایسا ہی ہے ، جیسے ہم کہتے ہیں ’’ مصیبت کا دن‘‘ مطلب یہ ہے کہ قیامت کا دن کافروں کے لیے رنج و الم اور مصیبت ہی مصیبت کا دن ہو گا۔

41۔ نوح علیہ السلام پر جو لوگ ایمان لاۓ تھے وہ ان کافر سرداروں کی نظر میں اس لیے حقیر تھے کہ وہ ان کی طرح نہ مادی وسائل رکھتے تھے اور نہ سوسائٹی میں اثر و رسوخ ، حالانکہ وہ خیر پسند ہونے کے لحاظ سے سوسائٹی کے بہترین افراد تھے اور چونکہ انہوں نے حق کے کھل کر سامنے آ جانے کے بعد اس کو قبول کرنے میں تامل نہیں کیا اس لیے یہ معترفین ان کے فیصلہ کو سطح راۓ کا نتیجہ قرار دے رہے تھے ، حالانکہ یہ اہل ایمان کی بے لاگ حق پسندی تھی مگر ان کی یہ خوبیاں ان مغروروں کی نظر میں عیب بن گئی تھیں ۔ شاید ایسے ہی موقع پر کسی شاعر نے کہا ہے ؏