|
|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
|
96 ۔ اور ہم نے موسیٰؑ کو اپنی نشانیوں اور صریح حجت قاھرہ (141) کے ساتھ بھیجا تھا ۔
97 ۔ فرعون اور اس کے امراء کی طرف ، مگر وہ فرعون کے حکم پر چلے حالانکہ فرعون کا حکم درست نہ تھا (142) ۔
98 ۔ قیامت کے دن وہ اپنی قوم کے آگے آگے ہو گا اور انہیں دوزخ میں لے جاۓ گا (143) کیسی بری جگہ ہے جہاں وہ پہنچ کر رہے ۔
99۔ اور ان کے پیچھے اس دنیا میں بھی لعنت لگادی گئی اور قیامت کے دن بھی ۔ کیا ہی برا صلہ ہے جو ان کو ملا !(144)
100 ۔ یہ ان آبادیوں کے واقعات ہیں جو ہم تمہیں سنا رہے ہیں ۔ ان میں سے کچھ تو قائم ہیں اور کچھ اجڑ گئیں (145) ۔
101 ۔ ہم نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا بلکہ انہوں نے خود اپنے اوپر ظلم کیا ۔اور جب تمہارے رب کا حکم آگیا تو ان کے وہ خدا جن کو وہ اللہ کو چھوڑ کر پکارا کرتے تھے ان کے کچھ کام نہ آۓ اور انہوں نے ان کی ہلاکت ہی میں اضافہ کیا (146) ۔
|