MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - دعوت القرآن/سورۃ 11: ہود
View Single Post
(#2)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 11: ہود - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-28-2011, 02:52 AM

69 ۔ اور ہمارے فرستادے ابراہیمؑ کے پاس خوش خبری لیے ہوۓ پہنچے (96) انہوں نے کہا سلام ہو تم پر ۔ اس نے جواب دیا تم پر بھی سلام ہو (97) ۔ پھر بِلا تاخیر ایک بھُنا ہوا بچھڑا لے آیا (98) ۔

70 ۔ مگر جب دیکھا کہ ان کے ہاتھ اس کی طرف نہیں بڑھ رہے ہیں تو ان کو اجنبی سمجھا اور ان کی طرف سے اندیشہ محسوس کیا (99) ۔ انہوں نے کہا اندیشہ نہ کرو ہم قوم لوط کی طرف بھیجے گۓ ہیں (100)۔

71 ۔ اور اس (ابراہیم ) کی بیوی بھی کھڑی تھی ۔ وہ ہنس پڑی ۔ تو ہم نے اس کو اسحاقؑ کی اور اسحاقؑ کے بعد یعقوبؑ کی خوش خبری دی ۔ (101) ۔

72 ۔ وہ بولی ہاۓ ! میرے اولاد ہوگی جبکہ میں بڑھیا ہو گئی ہوں اور میرے شوہر بھی بوڑھے ہو چکے ہیں یہ تو بڑی عجیب بات ہے ! (103) ۔