|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
27 ۔ اور جن لوگوں نے برائیاں کمائیں تو برائی کا بدلہ ویسا ہی ملے گاجیسی برائی کی ہوگی ۔ ان پر ذلت چھائی ہوئی ہو گی۔ اللہ سے بچانے والا ان کو کوئی نہ ہوگا ۔ ان کے چہروں پر اس طرح تاریکی چھائی ہوئی ہوگی کہ گویا اندھیری رات کے پردوں سے انہیں ڈھانک دیا گیا ہو (51) ۔ یہ دوزخ والے ہیں ہمیشہ اس میں رہنے والے ۔
28 ۔ جس دن ہم ان سب کو کٹھا کریں گے ۔ پھر شرک کرنے والوں سے کہیں گے ٹھہرجاؤ تم اور تمہارے ٹھہراۓ ہوئے شریک۔ پھر ہم ان کے درمیان جدائی ڈال دیں گے (52) ۔ اور ان کے شریک کہوں گے کہ تم ہماری عبادت نہیں کرتے تھے ۔
29 ۔ اللہ ہمارے اور تمہارے درمیان گواہی کے لیے کافی ہے کہ ہم تمہاری عبادت سے بالکل بے خبر تھے (53) ۔
30 ۔ اس وقت ہر شخص کو اپنے کیے کا پتہ چلے گا اور سب لوگ اپنے مالک حقیقی کے حضور لوٹاۓ جائیں گے (54) اور جو جھوٹ انہوں نے گھڑ رکھا تھا وہ سب گم ہوجاۓ گا ۔
|