MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - دعوت القرآن/سورۃ 10:يونس
View Single Post
(#2)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 10:يونس - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-26-2011, 10:10 PM

6 ۔ یقیناً رات اور دن کے یکے بعد دیگرے آنے میں اور ان تمام چیزوں میں جو اللہ آسمانوں اور زمین میں پیدا کی ہیں ان لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو اللہ سے ڈرتے ہیں (17) ۔

7۔ جو لوگ ہم سے ملنے کی توقع نہیں رکھتے اور دنیا کی زندگی ہی پر راضی اور مطمئن ہو گئے ہیں (18) اور جو ہماری نشانیوں سے غافل ہیں ۔

8 ۔ ان کا ٹھکانا دوزخ ہوگا اس کمائی کی وجہ سے جو وہ کرتے رہے (19) ۔

9 ۔ جو لوگ ایمان لاۓ اور نیک کام کیے ان کا رب ان کے ایمان کی بدولت ان کو کامیابی کی منزل پر پہنچاۓ گا ۔ (20) ۔ ان کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی نعمت بھری جنتوں میں ۔

10 ۔ وہاں ان کی پکار ہوگی : سُبْحَا نَکَ ا للّٰھُمَّ (پاک ہے تو اے اللہ ) اور وہاں ان کا (آپس میں )دعائیہ کلمہ ہوگا’’ سلام‘‘ اور ان کی پکار کا خاتمہ ہوگا : الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَا لَمِیْنَ o (حمد و شکر ہے اللہ ربّ العالمین کے لیے )(21)

11 ۔ اگر اللہ لوگوں کو عذاب دینے میں سبقت کرتا جس طرح خیر کے معاملہ میں وہ ان کے لیے سبقت کرتا ہے تو ان کی مدت کبھی کی ختم کر دی گئی ہوتی ۔ مگر ہم ان لوگوں کو جو ہم سے ملنے کی توقع نہیں رکھتے چھوڑ دیتے ہیں کہ اپنی سرکشیوں میں بھٹکتے رہیں (22) ۔

12 ۔ اور انسان (کا حال یہ ہے کہ جب اس )کو تکلیف پہنچتی ہے تو لیٹے ، بیٹھے ،کھڑے (جس حال میں ہوتا ہے ) ہم کو پکار نے لگتا ہے لیکن جب ہم اس کی تکلیف کو دور کر دیتے ہیں تو اس طرح چل دیتا ہے کہ گویا اس نے کسی تکلیف میں ہمیں پکار ہی نہ تھا ۔ اس طرح حد سے گذرنے والوں کے لیے ان کے کام خوشنما بنا دیے گۓ ہیں (23) ۔

13 ۔ تم سے پہلے ہم (کتنی ہی) قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں جب کہ انہوں نے ظلم کیا(24)۔ ان کے رسولان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں لے کر آۓ تھے مگر وہ ہر گز ایمان لانے والے نہ تھے ۔ اس طرح ہم مجرم قوم کو بدلہ دیتے ہیں ۔

14 ۔ پھر ان کے بعد ہم نے تم کو زمین میں خلیفہ (بااختیار) بنایا تاکہ دیکھیں تم کیسے کام کرتے ہو (25) ۔