MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - میں سوچتا ہوں
View Single Post
(#1)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default میں سوچتا ہوں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-26-2011, 01:43 AM

بچھڑنے والے!
تجھے خبر ہے؟
کہ تیرے جانے سے میرا جیون
ہزار خانوں میں بٹ گیا ہے
تجھے خبر ہے بچھڑنے والے!
کہ میری خوشیاں ہی کھو گئی ہیں
میں کتنا تنہا سا ہوگیا ہوں
وجود میرا تو اس سفر میں
یہ دیکھ زخموں سے اَٹ گیا ہے
میں سوچتا ہوں!
مگر یہ سوچیں،
کیوں ایک نقطے پہ جم گئی ہیں
کیوں لگ رہا ہے!
کہ جیسے سانسیں ہی تھم گئی ہیں!
مجھے بتا دے بچھڑنے والے!
کہ کیسے خود کو سنبھالنا ہے
ہجر کے رستے پہ چلتے چلتے
یہ میرے پاؤں لہو لہو ہیں
یقین کر لے میں تھک گیا ہوں
بچھڑنے والے! تجھے خبر ہے
میں کب کا خود سے بچھڑ چکا ہوں

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links