MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - دعوت القرآن/سورۃ 8:الانفال
View Single Post
(#20)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 8:الانفال - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-16-2011, 04:44 PM

59 ۔ کافر یہ خیال نہ کرین کہ وہ بازی لے جائیں گے (86) وہ ہمارے قابو سے ہر گز باہر نہیں جاسکتے ۔

60 ۔ اور ان کے مقابلہ کے لیے (87)جہاں تک تم سے ہو سکے طاقت مہیا کیے رہو(88) اور بندھے ہوۓ گھوڑے تیار رکھو (89)تاکہ اس کے ذریعے تم اللہ کے اور اپنے دشمنوں کو نیز ان کے علاوہ دوسرے لوگوں کوبھی جن کو تم نہیں جانتے مگر اللہ جانتا ہے (90) ہیبت زدہ کر سکو۔ اور اللہ کی راہ میں جو کچھ تم خرچ کرو گے (91) وہ تمہیں پورا پورا لوٹا دیا جاۓ گا اور تمہارے ساتھ ہر گز نا انصافی نہ ہو گی (92)۔

61 ۔ اور اگر وہ صلح کی طرف جھکیں تو تم بھی اس کے لیے جھک جاؤ (93) اور اللہ پر بھروسہ کرو ۔ یقیناً وہ سننے اور جاننے والا ہے ۔

62 ۔ اور (اے پیغمبر ) اگر وہ تمہیں دھوکہ دینے کا ارادہ رکھتے ہو تو اللہ تمہارے لیے کافی ہے (94)۔ وہی ہے جس نے اپنی نفرت سے اور مومنوں کے ذریعہ تمہاری تائید کی ۔

63 ۔ اور اسی نے ان کے دلوں کو باہم جوڑ گیا۔ اگر تم زمین کے سارے وسائل صرف کر دیتے تو ان کے دلوں کو جوڑ نہیں سکتے تھے لیکن وہ اللہ ہے جس نے ان کے دلوں میں باہم الفت پیدا کر دی(95)۔ بلا شبہ وہ غالب اور حکمت والا ہے (96)۔

64 ۔ اے نبی تمہارے لیے اللہ کافی ہے اور ان مومنوں کے لیے بھی جنہوں نے تمہاری پیروی اختیار ک