|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
(۴۳) ان کے دلوں میں جو کدورت ہو گی وہ ہم نکال لیں گے ۶۷ان کے تلے نہریں رواں ہوں گی اور وہ کہیں گے شکر اللہ کا جس نے ہمیں اس کی ہدایت بخشی ۶۸اگر اللہ ہمیں ہدایت نہ بخشتا تو ہم کبھی ہدایت نہ پاتے ہمارے رب کے رسول حق لیکر آئے تھے اور ان سے پکار کر کہا جائیگا کہ یہ ہے جنت جس کے تم اپنے اعمال کے بدلہ میں وارث بنائے گئے ہو۔
(۴۴) او ر جنت والے دوزخ والوں کو پکار کر کہیں گے کہ ہمارے رب نے ہم سے جو وعدہ کیا تھا اس کو ہم نے سچا پایا پھر کیا تم نے بھی اس وعدہ کو سچا پایا جو تمہارے رب نے تم سے کیا تھا ؟ وہ جواب دینگے ،ہاں ۔اس وقت ایک پکارنے والا ان کے درمیان پکارے گا کہ اللہ کی لعنت ہو ظالموں پر ۶۹
(۴۵) جو اللہ کے راستہ سے روکتے تھے اور اس میں کجی پیدا کرنا چاہتے تھے ۷۰اور آخر ت کے منکر تھے
(۴۶) اور دونوں کے درمیان ایک اوٹ ہو گی ۷۱اور اعراف (باندیوں ) پر کچھ لوگ ہو ں گے جو ہر ایک کو اس کی علامت سے پہچان لیں گے ۷۲وہ جنت والوں کو پکارکر کہیں گے سلامتی ہو تم پر ۷۳وہ ابھی اس میں داخل نہیں ہوئے مگر اس کی امید رکھتے ہوں گے ۷۴
(۴۷) اور جب ان کی نگاہیں دوزخ والوں کی طر ف پھیردی جائیں گی تو کہیں گے اے ہمارے رب ہمیں ان ظالم لوگوں میں شامل نہ کر ۔
(۴۸) اور اعراف والے کچھ اشخاص کو ان کی علامتوں سے پہچان کر پکاریں گے کہ نہ تو تمہارے جتھے تمہارے کام آئے اور نہ وہ چیزیں جن پر تمہیں گھمنڈتھا ۷۵
|