MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - کون ہی سورج کون ہے سایہ میں بھی سوچوں تو بھی &
View Single Post
(#1)
Old
)*¤° ąℓɨƶą ąhʍ€ď °¤*('s Avatar
)*¤° ąℓɨƶą ąhʍ€ď °¤*( )*¤° ąℓɨƶą ąhʍ€ď °¤*( is offline
 


Posts: 10,633
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Mar 2011
Gender: Female
happy کون ہی سورج کون ہے سایہ میں بھی سوچوں تو بھی & - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-16-2011, 08:33 AM



کون ہی سورج کون ہے سایہ میں بھی سوچوں تو بھی سوچ
کس نے پہلے ہاتھ چھڑایا میں بھی سوچوں تو بھی سوچ

جس کی خاطر ساحل ساحل سیپیاں چُنتے بیت گئے
کیوں وہ موتی ہاتھ نہ آیا میں بھی سوچوں تو بھی سوچ

کس کو کتنا نام ملا اور کس کو ہی الزام مِلا
کس نے کس کا وقت گنوایا میں بھی سوچوں تو بھی سوچ

کس نے کتنی آس بندھائی کس نے کتنی جان چھڑائی
کس نے کتنا ساتھ نبھایا میں بھی سوچوں تو بھی سوچ

ہم جو تعلق کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہوئے
جیون میں یہ دن کیوں آیا، میں بھی سوچوں تو بھی سوچ

اس کی باتیں سننے والے تیرے جیسے لگتے ہیں
کس کو قمر نے حال سنایا میں بھی سوچوں تو بھی سوچ

ریحانہ قمر

 



Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links