MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - وہی اک امید ہے آخری
View Single Post
(#1)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default وہی اک امید ہے آخری - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-14-2011, 11:22 PM



مجھے سارے رنج قبول ہیں اُسی ایک شخص کے پیار میں
میری زیست کے کسی موڑ پر جو مجھے ملا تھا بہار میں

وہی اک امید ہے آخری، اسی ایک شمع سے روشنی
کوئی اور اس کے سوا نہیں، میری خواہشوں کے دیار میں

وہ یہ جانتے تھے کہ آسمانوں کے فیصلے ہیں کچھ اور ہی
سو ستارے دیکھ کے ہنس پڑے مجھے تیری بانہوں کے ہار میں

یہ تو صرف سوچ کا فرق ہے یہ تو صرف بخت کی بات ہے
کوئی فاصلہ تو نہیں، تیری جیت میں میری ہار میں

ذرا دیکھ شہر کی رونقوں سے پرے بھی کوئی جہان ہے
کسی شام کوئی دیا جلا، کسی دل جلے کے مزار میں

کسی چیز میں کوئی ذائقہ کوئی لطف باقی نہیں رہا
نہ تیری طلب گداز میں نہ میرے ہنر کے وقار میں

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links